حالات کی بھیگی رُت بھی ہے، جذبات کا تیز الاؤ بھیمیں کون سی آگ میں جَل جاؤں، اے نکتہ ورو سمجھاؤ بھی ہر چند، نظر نے جَھیلے ہیں، ہربار سُنہرے گھاؤ بھیہم آج بھی دھوکہ کھالیں گے، تم بَھیس بدل کر آؤ بھی گرداب کی خونِیں حلقوں سے جب کھیل چُکی ہے ناؤ بھی پتوار بدلنا کیا معنیٰ، ملّاحوں کو سمجھاؤ بھی بے کیف جھکولے کانٹوں کو شاداب تو کیا کر پائیں گے جو پُھول پڑے ہیں راہوں میں، اُن پُھولوں کو مہکاؤ بھی ہم سے تو جفاؤں کے شِکوے تم ہنْس کر چِھین بھی سکتے ہو ہم دِل کو پشیماں کرلیں گے، تم پیار سے آنکھ جُھکاؤ بھی گُل رنگ چراغوں کی لو سے تاریک اُجالے پُھوٹ بَہے ہر طاق میں گھور اندھیرا ہے، اِس رنگ محل کو ڈھاؤ بھی
حالات کی بھیگی رُت بھی ہے، جذبات کا تیز الاؤ بھی
جواب دیںحذف کریںمیں کون سی آگ میں جَل جاؤں، اے نکتہ ورو سمجھاؤ بھی
ہر چند، نظر نے جَھیلے ہیں، ہربار سُنہرے گھاؤ بھی
ہم آج بھی دھوکہ کھالیں گے، تم بَھیس بدل کر آؤ بھی
گرداب کی خونِیں حلقوں سے جب کھیل چُکی ہے ناؤ بھی
پتوار بدلنا کیا معنیٰ، ملّاحوں کو سمجھاؤ بھی
بے کیف جھکولے کانٹوں کو شاداب تو کیا کر پائیں گے
جو پُھول پڑے ہیں راہوں میں، اُن پُھولوں کو مہکاؤ بھی
ہم سے تو جفاؤں کے شِکوے تم ہنْس کر چِھین بھی سکتے ہو
ہم دِل کو پشیماں کرلیں گے، تم پیار سے آنکھ جُھکاؤ بھی
گُل رنگ چراغوں کی لو سے تاریک اُجالے پُھوٹ بَہے
ہر طاق میں گھور اندھیرا ہے، اِس رنگ محل کو ڈھاؤ بھی