صفحات

جمال احسانی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
جمال احسانی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 26 اگست، 2021

چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا / Charagh Samnay Walay Makan Mein Bhi Na Tha

 

 چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھا
 یہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

 جو پہلے روز سے دو آنگنوں میں تھا حائل
 وہ فاصلہ تو زمین آسمان میں بھی نہ تھا

 یہ غم نہیں ہے کہ ہم دونوں ایک ہو نہ سکے
 یہ رنج ہے کہ کوئی درمیان میں بھی نہ تھا

 ہوا نہ جانے کہاں لے گئی وہ تیر کہ جو
 نشانے پر بھی نہ تھا اور کمان میں بھی نہ تھا

 جمالؔ پہلی شناسائی کا وہ اک لمحہ
 اسے بھی یاد نہ تھا میرے دھیان میں بھی نہ تھا

 جمال احسانی